تازہ ترین ۲۴ مئی ۲۰۲۶

ایران سے متعلق خبر اچھی ہوگی، میں بری ڈیل نہیں کرتا: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے متعلق آنے والی خبر اچھی ہوگی کیونکہ وہ کبھی بری ڈیل نہیں کرتے۔ امریکی ٹی وی چینل اے بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدہ مکمل طور پر ان کے فیصلے پر منحصر ہے۔ اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جنگی مناظر پر مبنی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ایک تصویر شیئر کی، جس میں ایرانی کشتیوں کی تباہی دکھائی گئی تھی۔ تصویر پر ہسپانوی زبان کا لفظ “ایڈیوس” لکھا تھا، جس کا مطلب “الوداع” یا “بائے بائے” ہے۔