واشنگٹن (صداقت نیوز)ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران سے جنگ یا ممکنہ معاہدے کے حوالے سے اتوار تک فیصلہ کرسکتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کے ساتھ یا تو ایک اچھی ڈیل کرے گا یا سخت مؤقف اختیار کرے گا، جبکہ اس سلسلے میں وہ اپنے مشیروں سے مشاورت کریں گے جس میں اسٹیو وٹکوف، جیرڈ کشنر اور جے ڈی وینس کی شرکت متوقع ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ بعض حلقے معاہدے کے حامی ہیں جبکہ کچھ عناصر جنگی راستہ اختیار کرنے کے حق میں ہیں، ایسے میں آئندہ چند دن امریکا اور ایران کے تعلقات کے تناظر میں اہم تصور کیے جا رہے ہیں۔
