کوئٹہ(صداقت انٹرنیشنل)شمالی چین کے صوبے شانزی میں کوئلے کی کان میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 90 تک پہنچ گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ دھماکہ کان میں گیس لیکج کے باعث پیش آیا، جبکہ واقعے کے وقت 247 کان کن ڈیوٹی پر موجود تھے۔ چینی حکام نے بتایا ہے کہ حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور لاپتہ افراد کی تلاش کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے۔
