تہران(صداقت ویب) امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی اور ثالثی کوششوں کے سلسلے میں پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان، پارلیمنٹ اسپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی سے الگ الگ اہم ملاقاتیں کی ہیں جن میں خطے کی سکیورٹی، امن و استحکام اور مغربی ایشیا کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، جبکہ اس وفد میں پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شامل ہیں جو سفارتی و سکیورٹی مشاورت میں شریک ہیں، اور یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں تیزی اختیار کر رہی ہیں۔
