تازہ ترین ۲۳ مئی ۲۰۲۶

ایشین جونئیر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کا شاندار مظاہرہ، 3 کھلاڑی فائنل میں پہنچ گئے

کوئٹہ (اسپورٹس ڈیسک) 23 مئی:* ایشین جونئیر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے تین کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ ریان خلیل نے بوائز انڈر 15 سیمی فائنل میں ملائیشیا کے جولیئس لی ہو کو اسٹریٹ گیم میں شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی جبکہ نعمان احمد خان نے بوائز انڈر 17 سیمی فائنل میں ہم وطن محمد عمیر عارف کو 1-3 سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ گرلز انڈر 15 مقابلوں میں ماہ نور علی نے ہانگ کانگ کی تانگ چن سو کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی، جس کے بعد پاکستان کے تین کھلاڑی ٹائٹل جیتنے کی دوڑ میں شامل ہو گئے۔