تازہ ترین ۲۲ مئی ۲۰۲۶

ن لیگ ملک کی ترقی عوام کی خوشحالی کے لئے ہر فورم پر جدوجہد یقینی بنا رہی ہے‘ زرک مندوخیل

سبی(اے این این )پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رکن اسمبلی شیخ زرک خان مندوخیل نے ہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن ملک کی ترقی عوام کی خوشحالی کے لئے ہر فورم پر جدوجہد یقینی بنا رہی ہیںمسلم لیگ(ن) کی جڑیں بلوچستان کے عوام میں دن بدن مضبوط ہورہی ہیں پارٹی کو بلوچستان کا گڑھ بنانے میں ورکرز اپنی صلاحیتوں کا استعمال یقینی بنائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بات چیت کرتے ہوئے کیا زرک مندوخیل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے اپنے قیام سے لیکر آج تک بے شمار قربانیاں دی ہیں جو ناقابل فراموش ہیں عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہونے کے ناطے مسلم لیگ(ن)نے عوام دشمن اقدام کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے بلوچستان سمیت ملک بھر کے عوام کو یہ معلوم ہوچکا ہے کہ انکی نمائندہ جماعت مسلم لیگ(ن) ہے یہی وجہ ہے کہ پارٹی صوبے میں فعال اور مضبوط ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ کسی بھی پارٹی میں کارکناں ریڑھ کی ہڈی کا مقام رکھتے ہیں مسلم لیگی کارکناں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ٹھوس بنیاد وں پر عملی قدم اٹھائیں گے انہوں نے کارکناں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کا پیغام گھر گھر عام کریں انہوں نے کہا کہ صوبے سے بے روزگاری سمیت ملک وقوم کو درپیش مشکلات سے نجات دلوائیں گے ملک وقوم کی ترقی خوشحالی کا تسلسل برقرار رکھیں گے ۔