ژوب(صداقت انٹرنیشنل نیوز )گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن ژوب کے زیر اہتمام سیال بازار ژوب میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ٹرانسپورٹرز اور متعلقہ افراد نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں خصوصی طور پر شاھرگ کے علاقے میں ٹرانسپورٹ سے وابستہ درپیش مسائل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا، جہاں موجودہ صورتحال کے باعث ٹرانسپورٹر برادری کو شدید مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا ہیشرکا کی متفقہ رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ 5 مئی سے شاھرگ کوئلہ لوڈنگ مکمل طور پر بند رہے گی، اور یہ بندش مسائل کے حل تک جاری رکھی جائے گی۔ مزید برآں، 7 مئی کو ژوب کوئٹہ روڈ، این اے 50 اور لورالائی ڈی جی خان روڈ این اے 70 بھی گڈز ٹرانسپورٹ کی جانب سے شاھرگ کوئلے کیلئے بند رہیں گے۔ اس روز گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن اور ٹرانسپورٹرز احتجاجا بیٹھیں گے اور شاھرگ کوئلے کیسپلائی آگے نہیں جانے دی جائے گی اجلاس میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ جو شخص اس اجتماعی فیصلے کی خلاف ورزی کرے گا، وہ اپنے ہر قسم کے نقصان کا خود ذمہ دار ہوگا تمام شرکا نے ان فیصلوں کی بھرپور تائید کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ٹرانسپورٹر برادری متحد ہو کر اپنے جائز حقوق کے حصول کے لیے پرامن، منظم اور بھرپور جدوجہد جاری رکھے گی۔ اتحاد ہی ہماری طاقت ہے، اور اسی اتحاد سے کامیابی حاصل ہوگی۔
