کوئٹہ (ڈیلی صداقت انٹرنیشنل) عالمی مارکیٹ کے زیر اثر ملک میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ رک گیا ہے۔جیولرز کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط سونا فی تولہ 900 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 77 ہزار 162 روپے تک پہنچ گیا ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 772 روپے اضافہ ہوا اور نئی قیمت 4 لاکھ 9 ہزار 89 روپے ہو گئی ہے۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 26 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت 8 ہزار 99 روپے ہو گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 9 ڈالر اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 548 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔
