پاکستان ۷ اکتوبر ۲۰۲۶

حکومت نے پٹرول مہنگا جبکہ ڈیزل سستا کردیا، نئی قیمتیں مقرر

اسلام آباد (ویب نیوز) حکومت نے پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 19 پیسے فی لیٹر اضافہ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 91 پیسے فی لیٹر کمی کردی ہے۔ نئی قیمتوں کے مطابق پٹرول 394 روپے 83 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 395 روپے 85 پیسے فی لیٹر مقرر کیا گیا ہے۔ اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 7 اکتوبر 2026 سے ہوگا۔