تازہ ترین ۱۷ مئی ۲۰۲۶

باقر قالیباف نے حالیہ کشیدگی میں پاکستان کے تعاون کو سراہ دیا

کوئٹہ (صداقت انٹرنیشنل)ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے حالیہ علاقائی کشیدگی کے دوران پاکستان کی حمایت اور تعاون کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کو اقتصادی، ثقافتی اور سیکیورٹی شعبوں میں مزید تعاون بڑھانا چاہیے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق انہوں نے پاکستانی وزیر داخلہ Mohsin Naqvi سے ملاقات میں کہا کہ خطے میں امریکی موجودگی سیکیورٹی کے فقدان کی بڑی وجہ ہے اور علاقائی ممالک کو باہمی اعتماد اور تعاون کے ذریعے استحکام کو فروغ دینا ہوگا۔ اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان ایران کے مفادات کے تحفظ اور مسائل کے حل کیلئے کی جانے والی کوششوں کا گواہ ہے اور دونوں ممالک کے عوام پہلے سے زیادہ قریب ہوچکے ہیں۔