امان اللہ کنرانی اور لشکری رئیسانی کی درخواستیں سماعت کیلئے منظور ، عبوری حکم امتناعی جاری
کوئٹہ(صداقت انٹرنیشنل نیوز )بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس محمد کامران خان ْملاخیل و جناب جسٹس نجم الدین مینگل پر مشتمل ڈویڑن بنچ نے پیر 4.5.2026 کو امان اللہ کنرانی ایڈوکیٹ و نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کی آئینی درخواستوں پر عبوری حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے محکمہ مواصلات و تعمیرات کو 7.5.2026 کیلئے بلوچستان اسمبلی کو منہدم کرنے کی بابت مجوزہ ٹینڈر نوٹس کو دوسری تاریخ سماعت 11.5.2026 تک کھولنے سے روک دیا ہے درخواست گزار امان اللہ کنرانی نے اپنی پیروی خود جبکہ نوابزادہ لشکری رئیسانی کی جانب سے محمد ریاض احمد اور حکومت بلوچستان کی طرف سے شہیک بلوچ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پیش ہوئے۔
