مقامی ۲۴ ستمبر ۲۰۲۶

27 ستمبر کا احتجاج عوامی مسائل کا حل نہیں، حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات سے حل نکالیں، زمرک اچکزئی

کوئٹہ(ویب نیوز) رکن بلوچستان اسمبلی زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان سیاسی اختلافات اور 27 ستمبر کے احتجاج کے معاملے کو بات چیت اور آئینی و قانونی طریقہ کار کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ احتجاج کسی مسئلے کا مستقل حل نہیں، حکومت کو عوامی مسائل پر توجہ دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے تحفظات دور کرنے کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں سیاسی قوتوں کو محاذ آرائی کے بجائے مذاکرات، مفاہمت اور پارلیمانی طریقہ کار کو ترجیح دینی چاہیے۔ ان کے مطابق سیاسی جماعتوں کو اختلافات کے باوجود مذاکرات کے دروازے کھلے رکھنے چاہئیں اور ملک میں سیاسی استحکام کے لیے آئین، قانون اور جمہوری اصولوں کی پاسداری ضروری ہے۔