کوئٹہ(ویب نیوز) کوئٹہ میں پولیس کی ایک گاڑی مبینہ طور پر بے قابو ہوکر فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے بعد سامنے سے آنے والے رکشہ زرنج سے جا ٹکرائی اور الٹ گئی، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت رکشہ ڈرائیور شدید زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ ایمبولینس دستیاب نہ ہونے پر شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو ٹراما سینٹر منتقل کیا، جبکہ حادثے میں متاثرہ دونوں گاڑیوں کو سڑک سے ہٹا دیا گیا۔
