کوئٹہ(ویب نیوز) محکمہ داخلہ بلوچستان نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق پابندیاں 23 ستمبر 2026 سے فوری طور پر نافذ العمل ہیں اور 30 روز تک برقرار رہیں گی۔ محکمہ داخلہ کے ترجمان نے شہریوں سے سرکاری احکامات کی مکمل پابندی کرنے اور غیر مصدقہ اطلاعات یا افواہوں پر یقین نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
