پاکستان ۲۰ جون ۲۰۲۶

9 مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قید، شاہ محمود قریشی بری

اسلام آباد (ویب نیوز)لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی ہے، جبکہ اسی مقدمے میں نامزد سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو عدالت نے بری کر دیا ہے، یہ فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سنایا۔