تازہ ترین ۱۲ اگست ۲۰۲۶

12 اگست کو آسمان پر 6 سیاروں کی نایاب قطار نظر آئے گی

کوئٹہ (ویب نیوز) 12 اگست کو آسمان پر چھ سیارے ایک ہی سمت میں قطار کی صورت میں دکھائی دیں گے، جن میں مشتری، عطارد، مریخ، زحل، یورینس اور نیپچون شامل ہیں۔ فلکیاتی ماہرین کے مطابق یہ منظر طلوعِ آفتاب سے قبل مشرقی افق سے جنوب مغربی آسمان تک ایک قوس کی شکل میں نظر آئے گا، جسے ’’پلینٹری پریڈ‘‘ کہا جاتا ہے۔ مریخ اور زحل عام آنکھ سے دکھائی دے سکتے ہیں، جبکہ عطارد اور مشتری کو افق کے قریب ہونے کے باعث دیکھنا قدرے مشکل ہوگا۔ یورینس اور نیپچون کے مشاہدے کے لیے دوربین یا بائنوکیولر درکار ہوگی۔ اسی روز پرسیڈ میٹیور شاور بھی عروج پر ہوگا اور نئے چاند کے باعث تاریک آسمان میں شہابیوں کا نظارہ نسبتاً بہتر رہنے کی توقع ہے۔