مقامی ۱۶ جولائی ۲۰۲۶

ینگ ڈاکٹرز کی 39 روزہ ہڑتال مذاکرات کے بعد مؤخر

کوئٹہ (ویب نیوز) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (وائی ڈی اے) نے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد صوبہ بھر میں جاری 39 روزہ ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان کر دیا۔ یہ ہڑتال سول ہسپتال کوئٹہ میں ایک خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کے واقعے کے خلاف جاری تھی۔ وائی ڈی اے کے مطابق موجودہ امن و امان کی صورتحال اور عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی میں کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سمیت دیگر حکام شامل تھے۔ اعلان کے مطابق آج سے صوبے بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈی سمیت طبی سہولیات معمول کے مطابق بحال کر دی جائیں گی۔