تازہ ترین ۱۱ ستمبر ۲۰۲۶

یمن کی آزادی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام خطے کے امن کیلئے ضروری ہے، ایران

کوئٹہ (ویب نیوز) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ خطے میں امن و استحکام یمن کی آزادی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام سے وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یمن کے مسائل کا حل محاصرے اور فوجی کشیدگی جاری رکھنے سے ممکن نہیں، یمنی عوام کو دباؤ، دھمکیوں اور غیر انسانی محاصرے سے آزاد باعزت زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے یمن کے معاملے پر طے شدہ روڈ میپ کے تحت فوری مذاکرات کی بحالی اور اس پر عمل درآمد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کی بحالی کی ہر مثبت کوشش میں ایران تعاون کیلئے تیار ہے۔