کوئٹہ (ویب نیوز) یمن میں علیحدگی پسند مسلح تنظیم ساؤدرن ٹرانزیشنل کونسل نے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب کی حمایت یافتہ سرکاری فورسز اور حوثیوں کے درمیان جاری لڑائی کا حصہ نہیں بنے گی، تاہم حوثیوں کا مقابلہ کرنے اور آبنائے باب المندب سمیت بحیرہ احمر میں جہاز رانی کے راستوں کے تحفظ کے لیے بدستور پرعزم ہے۔ تنظیم کے مطابق موجودہ صورتحال یمن میں ایک کھلی جنگ کی شکل اختیار کر رہی ہے اور اس کے لیے باب المندب اور بحیرہ احمر میں بحری آمدورفت کا تحفظ اہم ترجیح ہے۔ آبنائے باب المندب عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم بحری گزرگاہ ہے اور حالیہ دنوں میں حوثیوں کی پیش قدمی کے باعث اس کی سلامتی سے متعلق خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔
