تازہ ترین ۱۲ ستمبر ۲۰۲۶

یمن میں حالات انتہائی ابتر، باب المندب کی بندش عالمی توانائی بحران کا سبب بن سکتی ہے، یمنی سفیر

کوئٹہ (ویب نیوز) پاکستان میں یمن کے سفیر محمد مطاہر الاشعبی نے کہا ہے کہ یمن کو انتہائی سنگین چیلنجز کا سامنا ہے اور باب المندب جیسی اہم عالمی گزرگاہ کی بندش عالمی توانائی کے لیے بڑا مسئلہ بن سکتی ہے۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ باب المندب توانائی، تیل اور خوراک کی اہم بین الاقوامی گزرگاہ ہے، جبکہ یمنی حکومت کی ترجیح امن ہے۔ انہوں نے کہا کہ حوثیوں کا اپنا ایجنڈا ہے اور وہ مذاکرات سے انکاری ہیں، جس کے باعث کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ یمنی سفیر نے پاکستان کو اہم ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ یمن کے لیے بہت کچھ کرسکتا ہے، جبکہ سعودی عرب یمن کا اہم شراکت دار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یمن کے پاس تیل، گیس اور دیگر قدرتی وسائل کے بڑے ذخائر ہیں، تاہم حوثیوں کو سمندری راستے سے اسلحہ پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سے ادویاتی مصنوعات درآمد کی جا رہی ہیں اور دونوں ممالک کے تعلقات مثبت ہیں۔