تازہ ترین ۱ جولائی ۲۰۲۶

ہرارے ٹیسٹ، زمبابوے نے بنگلادیش کو اننگز اور 85 رنز سے شکست دے دی

ہرارے (ویب نیوز) زمبابوے نے ہرارے ٹیسٹ میں بنگلادیش کو اننگز اور 85 رنز سے شکست دے کر شاندار کامیابی حاصل کر لی۔ بنگلادیش دوسری اننگز میں 185 رنز پر آؤٹ ہوگیا، جبکہ مشفیق الرحیم 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ زمبابوے کی جانب سے بلیسنگ مزاربانی نے چار اور رچرڈ اینگاراوا نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل زمبابوے نے پہلی اننگز میں 410 رنز بنائے تھے، جبکہ بنگلادیش پہلی اننگز میں صرف 140 رنز بنا کر فالو آن کا شکار ہوا۔ پہلی اننگز میں 140 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر انوسینٹ کایا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔