تازہ ترین ۲۸ جون ۲۰۲۶

ہاکی پرو لیگ: انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا

اسلام آباد (ویب نیوز): ہاکی پرو لیگ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر گرین شرٹس کے مایوس کن سفر کا اختتام کر دیا۔ پاکستان ایونٹ کے تمام 16 میچ ہار کر بغیر کسی پوائنٹ کے ٹورنامنٹ ختم کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی، جبکہ خراب کارکردگی کے باعث قومی ٹیم اگلے سیزن کی پرو لیگ میں بھی جگہ برقرار نہ رکھ سکی۔