تازہ ترین ۱۵ اگست ۲۰۲۶

ہاکی ورلڈ کپ؛ پاکستان کا مایوس کن آغاز، انگلینڈ نے 1-4 سے شکست دیدی

ایمسٹرڈیم (۱۶ اگست ۲۰۲۶ء): انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں چار مرتبہ کی عالمی چیمپئن پاکستان ہاکی ٹیم کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا، جہاں انگلینڈ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد گرین شرٹس کو 1-4 سے شکست دے دی۔ انگلش ٹیم نے شروع سے ہی جارحانہ انداز برقرار رکھتے ہوئے میچ کے چاروں کوارٹرز میں گول اسکور کیے، جبکہ آٹھ سال بعد ورلڈ کپ میں واپسی کرنے والی پاکستانی ٹیم کی جانب سے واحد گول افراز نے آخری کوارٹر میں کیا۔ واضح رہے کہ گروپ ‘ڈی’ میں شامل پاکستان کا اگلا مقابلہ اب اپنے دیگر حریفوں بھارت اور ویلز سے ہوگا، جبکہ اس عالمی ایونٹ میں جرمنی اپنے اعزاز کا دفاع کر رہا ہے۔۔