چمن( سید سردار محمد خوندئی )
ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول چمن میں نئے سکول یونیفارم کی تقریبِ رونمائی کا انعقاد کیا گیا
تقریب کے آغاز میں سکول کے ہیڈ ماسٹر نے ادارے میں جاری تدریسی سرگرمیوں، اساتذہ کی کارکردگی، طلبہ کی حاضری، تعلیمی نظم و ضبط اور سکول کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر چمن کو تفصیلی بریفنگ دی۔ واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر چمن نے چند دن پہلے اسکول کے دورے کے دوران پرائمری تک کے بچوں کیلئے وردیاں دینے کا خصوصی اعلان کیا اور آج اس سلسلے میں طلباء کی حوصلہ افزائی کیلئے باقاعدہ نئے یونیفارم تقریب کا انعقاد کیا گیا
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی اور سکول کے ہیڈ ماسٹر نے نئے سکول یونیفارم کی تقریبِ رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معیاری تعلیم کے فروغ کے ساتھ طلبہ میں نظم و ضبط، یکسانیت، اعتماد اور تعلیمی ماحول کو بہتر بنانے کے لیے یونیفارم اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یکساں یونیفارم نہ صرف طلبہ میں مساوات اور احساسِ ذمہ داری کو فروغ دیتا ہے بلکہ تعلیمی ادارے کی شناخت اور وقار میں بھی اضافہ کرتا ہے اس موقع پر
ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی نے آج گورنمنٹ ماڈل ہائر سیکنڈری سکول چمن میں طلباء کے نئے جوش نئے جذبے اور نئے یونیفارم کو خوب سراہا۔ اور ہیڈ ماسٹر اساتذہ اور طلباء کو داد پیش کی
ڈپٹی کمشنر نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو مزید محنت، دیانتداری اور لگن کے ساتھ انجام دیں تاکہ طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ انہوں نے طلبہ کو تلقین کی کہ وہ نظم و ضبط کی پابندی، اساتذہ کے احترام اور تعلیم کے حصول پر بھرپور توجہ دیں تاکہ مستقبل میں ملک و قوم کے مفید شہری بن سکیں۔
تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر چمن نے نئے سکول یونیفارم کا معائنہ کیا، سکول انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ چمن تعلیمی اداروں کی بہتری، سہولیات کی فراہمی اور معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔
