تازہ ترین ۲۴ مئی ۲۰۲۶

گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور پرو وائس چانسلر سمیت چاروں لاپتہ اہلکار بحفاظت بازیاب

مستونگ (روزنامہ صداقت انٹرنیشنل)گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور پرو وائس چانسلر سمیت 13 مئی کو لاپتہ ہونے والے چاروں اعلی حکام اور ملازمین بحفاظت بازیاب ہو گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق بازیاب ہونے والوں میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر سید منظور احمد، پرسنل اسٹاف آفیسر(پی ایس او) ڈاکٹر ارشاد بلیدی اور ڈرائیور حاتم بدل شامل ہیں۔ یہ تمام اہلکار گزشتہ دنوں گوادر سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ آتے ہوئے راستے سے پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے تھے۔پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ گوادر یونیورسٹی کے یہ چاروں اہلکار ضلع مستونگ کے علاقے سے ہی باحفاظت بازیاب کرائے گئے ہیں۔ دوسری جانب وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر کے خاندانی ذرائع نے بھی تصدیق کی ہے۔