گوادر(ویب نیوز) گوادر کے مغربی ساحل پر خام تیل پھیلنے کا بڑا واقعہ پیش آیا ہے جس میں تقریباً 20 کلومیٹر ساحلی علاقہ متاثر ہوا ہے۔ اس آلودگی کے باعث سمندری حیات اور ماہی گیری کے شعبے کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں جبکہ کئی مردہ کچھوے بھی پائے گئے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق ممکنہ طور پر یہ لیکیج کسی جہاز یا سمندری حادثے کے باعث ہوئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر گوادر نے فوری صفائی اور بحالی کے لیے ہنگامی اقدامات کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
