تازہ ترین ۱۶ جون ۲۰۲۶

کیپ ورڈی نے اسپین کو ورلڈکپ میں روکے رکھا، میچ بغیر گول کے برابر

ایٹلانٹا(ویب نیوز) فیفا ورلڈ کپ 2026 میں اسپین اور کیپ ورڈی کے درمیان کھیلا گیا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ اسپین نے پورے میچ میں گیند پر زیادہ کنٹرول رکھا اور متعدد حملے کیے لیکن کیپ ورڈی کے گول کیپر وزینا نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے کئی یقینی گول بچا لیے۔ اسپین کی ٹیم دو درجن سے زائد کوششوں کے باوجود گول کرنے میں ناکام رہی، جبکہ کیپ ورڈی کی دفاعی لائن نے بھی بہترین کھیل پیش کیا۔