جھل مگسی(ویب نیوز) جھل مگسی کے علاقے گھاڑ کے قریب دو مسلح افراد نے پسٹل دکھا کر ٹیکسی ڈرائیور میر حسن مگسی سے کار چھین لی اور فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان قمبر، سندھ سے جھل مگسی کے لیے ٹیکسی کرائے پر لے کر آئے تھے اور گھاڑ کے مقام پر ڈرائیور سے سوزوکی آلٹو کار چھین لی۔ ڈرائیور نے واقعے کی ابتدائی رپورٹ جھل مگسی پولیس کو درج کرا دی ہے، جبکہ چھینی گئی گاڑی سوزوکی آلٹو 2023 ماڈل بتائی گئی ہے۔ دوسری جانب جھل مگسی میں گزشتہ شب ایک مرد اور ایک خاتون کے قتل کی اطلاع بھی سامنے آئی ہے، تاہم دونوں واقعات کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے۔
