تازہ ترین ۲۸ جون ۲۰۲۶

کوئٹہ میں مہنگائی اور گران فروشی بے قابو، افغان قومی موومنٹ

کوئٹہ (ویب نیوز): افغان قومی موومنٹ نے کوئٹہ سمیت ملک بھر میں بڑھتی مہنگائی اور گران فروشی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی غیر فعالیت کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ بیان میں حکومت سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر مؤثر کنٹرول اور کرپشن کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا گیا۔