کوئٹہ(صداقت ویب نیوز)کوئٹہ شہر کے وسط میں ایک شہری کی گاڑی اچانک خراب ہو گئی، جس پر ٹریفک پولیس کوئٹہ کی “مکینک آن ویلز” سروس نے فوری اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے موقع پر ہی مکینک کے ذریعے گاڑی کو ٹھیک کر دیا۔ مکینک آن ویلز کی جانب سے سڑک پر پریشان حال شہری کو اس طرح بروقت مدد کی فراہمی کو عوامی خدمت اور پیشہ ورانہ فرائض کی ایک عمدہ مثال قرار دیا جا رہا ہے۔ اس بہترین اور فوری سروس سے مستفید ہونے کے بعد متاثرہ شہری کی جانب سے ٹریفک پولیس کوئٹہ کا دل سے شکریہ ادا کیا گیا اور پولیس کے اس عوامی دوست اقدام کو زبردست الفاظ میں سراہا گیا۔
