کوئٹہ:)صداقت ویب نیوز( معاون برائے داخلہ حکومتِ بلوچستان بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ شہر میں بعض سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر موبائل انٹرنیٹ سروس کو عارضی طور پر چند گھنٹوں کے لیے معطل کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور یہ اقدام شہریوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ بابر یوسفزئی نے اس عارضی دشواری پر شہریوں سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ حالات معمول پر آتے ہی موبائل انٹرنیٹ سروس فوری طور پر بحال کر دی جائے گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ افواہوں پر توجہ نہ دیں اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔
