تازہ ترین ۲۴ مئی ۲۰۲۶

کوئٹہ: عیدالاضحیٰ پر اسکولوں میں 5 روزہ تعطیلات کا اعلان

(روزنامہ صداقت انٹرنیشنل)بلوچستان میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر اسکولوں میں پانچ روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم بلوچستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری اور نجی اسکول 25 مئی سے 29 مئی تک بند رہیں گے۔تعطیلات کے بعد تمام تعلیمی ادارے یکم جون سے دوبارہ کھول دیے جائیں گے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سمر زون میں شامل اسکولوں کی موسم گرما تعطیلات اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق جاری رہیں گی، اور یہ اسکول 23 مئی سے 31 جولائی تک بند رہیں گے۔ محکمہ تعلیم نے تمام ضلعی تعلیمی حکام کو ہدایت کی ہے کہ نوٹیفکیشن پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔