تازہ ترین ۲ جولائی ۲۰۲۶

کان مہترزئی میں احتجاج کے باعث کوئٹہ۔ژوب قومی شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند

قلعہ سیف اللہ (ویب نیوز): قلعہ سیف اللہ کے علاقے کان مہترزئی میں ایک شخص کے اہل خانہ کی جانب سے جاری احتجاج کے باعث کوئٹہ۔ژوب قومی شاہراہ (این-50) ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق احتجاج کے نتیجے میں شاہراہ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہو گئی ہے، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ احتجاج کی وجوہات سے متعلق تاحال مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں اور مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور صورتحال معمول پر آنے تک متبادل راستے اختیار کرتے ہوئے اپنے سفر کی پیشگی منصوبہ بندی کریں۔