کوئٹہ (ویب نیوز) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس لورالائی رینج جنید احمد شیخ نے سنجاوی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے اہلکاروں کے پیشہ ورانہ اور انتظامی مسائل سنے اور متعدد مسائل کے فوری حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔ بعدازاں انہوں نے مانگی ڈیم سانحے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے گھروں کا دورہ کرکے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا، فاتحہ خوانی کی اور یقین دلایا کہ محکمہ پولیس ہر مشکل گھڑی میں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں قوم کا سرمایہ ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس کا حوصلہ بلند ہے۔
