کوئٹہ (ویب نیوز) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے، جس کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 37 پیسے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 370 روپے 80 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 398 روپے 4 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 11 ستمبر سے ہوگا۔
