تازہ ترین ۲۰ جون ۲۰۲۶

ڈیجیٹل میڈیا پالیسی صحافت اور آزادیٔ اظہار کے لیے نقصان دہ قرار

کوئٹہ (ویب نیوز) خدمتِ خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے چیئرمین نعمت اللہ ظہیر نے بلوچستان حکومت کی مجوزہ ڈیجیٹل میڈیا پالیسی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے صحافت کے معاشی مفادات اور آزادیٔ اظہار کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میڈیا جمہوری معاشروں کا بنیادی ستون ہے اور کسی بھی پالیسی کی تشکیل سے قبل صحافتی تنظیموں، میڈیا نمائندوں اور دیگر متعلقہ فریقین سے مشاورت ضروری ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پالیسی پر نظرثانی کرتے ہوئے صحافتی برادری کے تحفظات دور کیے جائیں اور ایسا ماحول برقرار رکھا جائے جس میں آزاد اور ذمہ دار صحافت اپنا کردار مؤثر انداز میں ادا کر سکے۔