تازہ ترین ۲۸ جولائی ۲۰۲۶

ڈپٹی کمشنر استامحمد ۔محمد رمضان پلال کی ہدایت پر گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج استا محمد کھلی کچہری کا انعقاد ۔

اُستامحمد رپورٹ عبداللہ مگسی۔
ڈپٹی کمشنر اُستامحمد محمد رمضان پلال کی ہدایت پر گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج استا محمد مث ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اُستامحمد محمد اسماعیل لاشاری اور ایس ایس پی اُستامحمد حافظ معاذ الرحمٰن کی مشترکہ سربراہی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ضلع بھر کے متعلقہ محکموں جسمیں سوئی سدرن گیس کمپنی ۔محکمہ صحت ۔بی اینڈ آر ۔ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن ۔پی ایچ ای کے افسران نے شرکت کی جبکہ میونسپل کارپوریشن استامحمد کے چیف آفیسر ۔کیسکو استا محمد کی جانب سے کسی بھی زمہ دار نے شرکت کرنے کی زحمت نہیں کی ۔کھلی کچہری میں شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے اپنے درپیش مسائل تحریری و زبانی طور پر پیش کیے ان مسائل میں امن و امان کی صورتحال، ڈکیتی کی وارداتیں، قاتلوں کی عدم گرفتاری ۔گلیوں کی ناقص تعمیر، صفائی ستھرائی۔ ایرانی پیٹرول کی قیمتوں کا تعین، منشیات کی روک تھام، سکولوں میں واٹر پیوریفیکیشن پلانٹس کی تنصیب، لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں کمی، ہسپتال میں ادویات کی دستیابی، گیس کی فراہمی، شہر میں منشیات کی سرعام فروخت، شاہی بازار کی تعمیر، ڈمب ڈسٹری میں پانی کی عدم فراہمی، پینے کے صاف پانی کی قلت اور ناجائز تجاوزات کے خاتمے جیسے اہم امور شامل تھے اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اسماعیل لاشاری نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل سے براہِ راست آگاہی حاصل کرنے کے لیے باقاعدگی سے کھلی کچہریوں کا انعقاد کرتی ہے تاکہ شہریوں کے مسائل سن کر انہیں موقع پر ہی حل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ جو مسائل ضلعی انتظامیہ کے دائرہ اختیار میں ہیں، انہیں فوری طور پر حل کیا جا رہا ہے جبکہ دیگر مسائل کے حل کے لیے متعلقہ اعلیٰ حکام کو تحریری طور پر آگاہ کیا جائے گاانہوں نے مزید کہا کہ عوام کی جانب سے پیش کی جانے والی تجاویز کو سنجیدگی سے لیا جاتا ہے اور ان کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں آج پیش کیے گئے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں ایس ایس پی اُستامحمد حافظ معاذ الرحمٰن نے شہریوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ امن و امان کے قیام، منشیات کی روک تھام اور ڈکیتی میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں اور مزید مؤثر بنائی جائیں گی انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کر رہی ہے کھلی کچہری کے دوران متعلقہ افسران نے شہریوں کے مسائل پر موقع پر ہی وضاحتیں فراہم کیں جبکہ بعض مسائل کے فوری حل کے لیے احکامات بھی جاری کیے گئے۔ شہریوں کو یقین دلایا گیا کہ ان کے جائز مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات کیے جائیں گے اور اس عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔