تازہ ترین ۱۴ مئی ۲۰۲۶

چین میں پابندی کے باوجود مارکو روبیو بیجنگ کیسے پہنچے؟

بیجنگ (نوے زندگی/صداقت انٹرنیشنل) امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو چین کی جانب سے عائد پابندی کے باوجود ایک سفارتی طریقہ کار کے ذریعے بیجنگ پہنچ گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین نے ان کے نام کی سرکاری دستاویزات میں تکنیکی تبدیلی کرتے ہوئے انہیں “مارکو لو” کے طور پر درج کیا، جس کے باعث انہیں پابندی برقرار رکھتے ہوئے بھی ملک میں داخلے کی اجازت مل گئی۔رپورٹ کے مطابق چینی حکومت نے ان کے نام کے پہلے حصے کی نقل ایک مختلف چینی حرف سے کی، جس کے نتیجے میں ان کا نام سرکاری ریکارڈ میں تبدیل ہو کر ظاہر ہوا۔ اس اقدام نے بیجنگ کو یہ موقع دیا کہ وہ بظاہر پابندیاں ختم کیے بغیر انہیں سفارتی سطح پر خوش آمدید کہہ سکے۔یاد رہے کہ چین نے مارکو روبیو پر اس وقت پابندیاں عائد کی تھیں جب وہ امریکی سینیٹر تھے۔ بعد ازاں جنوری 2025 میں وزیر خارجہ بننے سے پہلے ہی ان کے نام کی نئی سرکاری نقل استعمال ہونا شروع ہو گئی تھی۔مزید بتایا گیا ہے کہ مارچ میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اشارہ دیا تھا کہ اگر وہ کسی اعلیٰ سطحی اجلاس میں شریک ہوتے ہیں تو ان پابندیوں میں نرمی ممکن ہے، تاہم یہ پابندیاں ان کے سابقہ بیانات اور چین مخالف پالیسیوں سے متعلق تھیں۔