پاکستان ۶ اگست ۲۰۲۶

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی، نئی قیمتوں کا اطلاق 7 اگست سے ہوگا

اسلام آباد (ویب نیوز) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 19 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپیہ 50 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 329 روپے 82 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 382 روپے 36 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 7 اگست 2026 سے ہوگا۔