تازہ ترین ۲۹ جولائی ۲۰۲۶

چار پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کا حکم، عوام پریشان نہ ہوں، جلد خوشخبری ملے گی: نواب مری ہاؤس کے ترجمان

کوئٹہ(ویب نیوز)نواب مری ہاؤس کے ترجمان نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی-09 سے متعلق انتخابی مقدمے میں چار پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کے عدالتی حکم پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک معمول کی قانونی کارروائی ہے اور اس سے عوام کے دیے گئے مینڈیٹ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کارکنوں اور ووٹروں سے اپیل کی کہ وہ افواہوں اور بے بنیاد پروپیگنڈے پر توجہ نہ دیں، کیونکہ ان کی قانونی ٹیم عدالت میں عوام کے ووٹ کا بھرپور دفاع کر رہی ہے۔ ترجمان نے امید ظاہر کی کہ بہت جلد ایسا مثبت پیش رفت سامنے آئے گی جو پی بی-09 کے عوام اور جماعت کے کارکنوں کے لیے خوشی کا باعث بنے گی۔