پاکستان ۹ جون ۲۰۲۶

پی ٹی آئی کے ناراض ارکان کا صوبائی حکومت اور اپوزیشن قیادت کی ملاقاتوں پر تحفظات

پشاور(ویب نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض ارکانِ اسمبلی نے صوبائی حکومت اور اپوزیشن قیادت کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کارکنوں اور پارلیمانی کمیٹی کو ان رابطوں اور ملاقاتوں کے بارے میں اعتماد میں لیا جائے۔ پشاور میں منعقدہ مشاورتی اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے پیشرفت نہ ہونے پر بھی تشویش ظاہر کی گئی۔ اجلاس کے اعلامیے کے مطابق ارکان نے سوال اٹھایا کہ آیا اپوزیشن کے ساتھ ہونے والے رابطے بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کے مطابق ہیں یا نہیں۔ اعلامیے میں بتایا گیا کہ Barrister Gohar Ali Khan نے بانی رہائی تحریک کی مشاورتی کمیٹی سے رابطہ کیا ہے اور ملاقات کی خواہش ظاہر کی ہے، جبکہ جلد ایک باقاعدہ نشست کے لیے نمائندے نامزد کیے جائیں گے اور ملک بھر کے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز سے رابطے بھی کیے جائیں گے۔