پاکستان ۷ اکتوبر ۲۰۲۶

پی ٹی آئی لانگ مارچ، سانپ کے ڈسنے سمیت مختلف واقعات میں 4 اہلکار جاں بحق

اٹک (ویب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی سیکیورٹی کے لیے اٹک میں تعینات پولیس اہلکار سانپ کے ڈسنے سے جاں بحق ہوگیا، جبکہ ایک پولیس ڈرائیور دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں میں اب تک 4 اہلکار مختلف واقعات میں جان کی بازی ہار چکے ہیں۔