پاکستان ۱۸ جولائی ۲۰۲۶

پیٹرول پمپ مالکان نے پیٹرولیم پرائس ڈی ریگولیشن پالیسی مسترد کر دی

اسلام آباد: آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے حکومت کی مجوزہ پیٹرولیم پرائس ڈی ریگولیشن پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے اس پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے چیئرمین نعمان علی بٹ نے کہا کہ حکومت یکطرفہ فیصلوں کے بجائے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے اور پیٹرول پمپ مالکان پر مسائل کا بوجھ نہ ڈالا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) کے ساتھ قیمتوں کے تعین سے قبل تمام متعلقہ فریقوں کو اعتماد میں لیا جائے، کیونکہ ملک بھر کے تقریباً 15 ہزار پیٹرول پمپ مالکان نئی پالیسی پر شدید تحفظات رکھتے ہیں۔ ان کے مطابق مجوزہ ڈی ریگولیشن پالیسی سے آئل ٹینکرز، ترسیلی نظام اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا موجودہ نظام متاثر ہونے کا خدشہ ہے، لہٰذا حکومت تمام متعلقہ فریقوں سے مشاورت کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ کرے۔