پاکستان ۳۱ جولائی ۲۰۲۶

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی، نئی قیمتوں کا اعلان

اسلام آباد (ویب نیوز): حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کر دی ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 66 پیسے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 12 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کے بعد پیٹرول کی قیمت 336 روپے 3 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 392 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے 3 اگست 2026 تک کے لیے ہوگا۔