تازہ ترین ۲۱ اگست ۲۰۲۶

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)اوگرا نے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 27 پیسے اضافہ ہونے کے بعد نئی قیمت 337 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 64 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے اور نئی قیمت 364 روپے 70 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے، واضح رہے کہ اس سے ایک روز قبل حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے فی لیٹر کمی کی تھی۔