پاکستان ۲۲ جولائی ۲۰۲۶

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ، نئی قیمتیں 23 جولائی سے نافذ

کوئٹہ (ویب نیوز): حکومت نے 23 جولائی کے لیے مسلسل دوسرے روز پیٹرول اور تیسرے روز ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 375 روپے 4 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ حکومت کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 23 جولائی سے ہوگا۔ اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرے گا جبکہ ہفتہ اور اتوار کو سابقہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔