کوئٹہ(ویب نیوز) اوگرا نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 81 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 341 روپے 59 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 59 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے اور نئی قیمت 368 روپے 29 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 24 اگست تک برقرار رہیں گی۔
