پاکستان ۱۵ ستمبر ۲۰۲۶

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

کوئٹہ(ویب نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 41 پیسے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 10 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 415 روپے 83 پیسے اور پیٹرول کی قیمت 384 روپے 34 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔