اسلام آباد (ویب نیوز) پیٹرولیم ڈویژن نے 19 اگست کے لیے پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا اعلان کردیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 334 روپے 54 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 27 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 395 روپے 69 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 22 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 300 روپے 85 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 77 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔
