پنجگور (ویب نیوز) بلوچستان بھر کی طرح پنجگور میں بھی آل پارٹیز کی کال پر بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) اور نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام بدامنی، زیارت سمیت مختلف علاقوں میں پولیس اہلکاروں کے قتل اور امن و امان کی خراب صورتحال کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی بسم اللہ چوک پہنچ کر جلسے میں تبدیل ہوگئی جہاں مقررین میر نزیر احمد بلوچ، حاجی عبدالغفار شمبے زئی اور کامریڈ مجیب احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں شہریوں اور پولیس اہلکاروں کے جان و مال کا تحفظ یقینی نہیں رہا اور حکومت امن و امان برقرار رکھنے میں ناکام ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے تحفظ اور صوبے میں امن کی بحالی کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
